لاہور سفاری پارک کے’ ’شیر‘‘ نوجوان کو کھاگئے، شیروں کے جنگلے سے 18 سالہ لڑکے کی باقیات مل گئیں

پاکستان

لاہور( این این آئی)مبینہ طور پر چارہ کاٹنے کے لئے دیوار پھلانگ کر سفاری پارک میں جانے والا 18سالہ نوجوان شیروں کا نوالہ بن گیا ، سفاری پارک کی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ

فتح سنگھ کا رہائشی 18سالہ بلال مبینہ طور پر چارہ کاٹنے کے لئے سفاری پارک کی کئی فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر اندرونی حصے میں اترا جہاں شیروں نے اس پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا اور نگل لیا ۔اطلاع ملتے ہی سفاری پارک کی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہکی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جب سفاری پارک کا ملازم شیروں کو کھانا ڈالنے کے لئے آیا تو اسے دلخراش واقعہ کا علم ہوا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر