نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس ،فیصلے کی گھڑی آگئی

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، 10 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل مکمل فیصلہ محفوظ کیاگیا اور بریت کی چار درخواستوں پر فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ، 10 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ نندی پور ریفرنس میں عدالت ڈاکٹر بابر اعوان کو پہلے ہی بری کر چکی ہے۔10 مارچ کو راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود، مسعود چشتی

اور دیگر ایک ملزم کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گاقبل ازیں وکیل نے کہاکہ ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کے بیان کے مطابق پراجیکٹ میں تاخیر وزارت پانی و بجلی نے نہیں بلکہ وزارت قانون نے کی۔ وکیل راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف پر کرپٹ پریکٹس کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر