سرکاری ملازمین کے مزے ،اضافی تنخواہ سے متعلق ناقابل یقین اعلان کردیا گیا

پاکستان

گلگت ( آ ن لائن ) کرونا وائرس کے پیش نظر گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق ملازمین میں پیرا میڈیکل ،ڈاکٹرز، پولیس اور دیگر شامل ہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اضافی تنخواہ کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کو راشن فراہم کریں گے۔ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر کو مستحق افراد کی فہرست تیار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں اب تک کرونا

وائرس کے 84 کے سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کورونا وائرس کے مریضوں کے مزید کیسزز سے متعلق میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 3کیسز سامنے آگئے ہیں اسطرح مریضوں کی کل تعداد 84 تک پہنچ گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر