لاہور اور پشاور میں یہ دکانیں کھول دی جائیں ،حکومت نے دکانداروں کو روزانہ 30منٹ سے 2گھنٹے تک بڑا ریلیف دیدیا

پاکستان

پشاور(این این آئی) کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں ہر قسم کا کاروبار بند ہونے سے پالتوں جانور اور پرندوں کی خوراک ملنا بھی دشوار ہو گیا ہے،پشاور پولیس نے ہنگامی بنیادوں پر بند دکانیں کھولنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاورکی بڑی مارکیٹ میں پرندوں کو خوراک نہ ملنے پردکاندار اور پالتو جانوروں کے شوقین افراد پریشان تھے۔ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ نے ہدایت کی کہ پرندوں کو خوراک فروخت کرنے والی دکانیں روزانہ دو شفٹوں میں کھولی جائیں۔پشاور پولیس نے تیس منٹ کیلئے صبح آٹھ بجے اور شام چار بجے دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔لاہور کی

ضلعی انتظامیہ نے بھی روزانہ دو گھنٹے کیلئے پالتوں جانوروں کی خوراک فروخت کرنے والی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔کمشنر لاہور کی جانب سے برڈز فیڈ کی دکانیں دوپہر دو سے چار بجے تک کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تاہم اس دوران پرندوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر