لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں ؟ قوم پوچھ رہی ہے اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے ؟عمران خان شدید تنقید کی زدمیں

پاکستان

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قلت ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا ئے خوردونوش کی عدم فراہمی ہے، غریب کے پاس روٹی نہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج دے رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب کنسٹرکشن ریلیف پیکج دینے کا وقت تھا تو عمران صاحب لنگر خانے کھول رہے تھے، جب لنگر خانے کھولنے کا وقت ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں، ملک میں روٹی، آٹا، روزگار نہیں اور کورونا سے لوگ مر رہے ہیں۔ وزیراعظم سے قوم پوچھ رہی ہے کہ

اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے ؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں ؟، مزدور دیہاڑی دار تک ریلیف نہیں پہنچ رہا، عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں، وزیراعظم کی سمجھ کا یہ عالم ہے کہ مزدوروں کوآن لائن رجسٹریشن کی نصیحت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چینی چور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بھوک کے ستائے لوگ سڑکوں پر بے حال بیٹھے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر