وزیراعظم عمران خان میرا آپ سے ایک سوال ہے کہ اگر پی کے 8303میں آپ کے دو بچے ہوتے اور ان کی باقیات نہ ملتیں اور پانچ دن مارے مارے پھرتے آپ ایک ، ایک آنکھ ، ایک ناک ایک ہڈی ، کسی چیز کو ترس جاتے کہ کہیں مل جائے ، آپ اس کو دفنا کر سکون مل جائے تو کیا ہوتا ؟ تو آپ کیا کرتے ؟طیارہ حادثے میں دو بچے کھو دینے والی خاتون کی دہائی دیتے ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی طیارہ حادثے میں اپنےدو بچے کھو دینے والی خاتون کی رو رو کر دہائی دیتے ویڈیو سامنے آگئی ۔ قومی موقرنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق خاتون نے روتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرا آپ سے ایک سوال ہے کہ اگر پی کے 8303میں آپ کے دو بچے ہوتے اور ان کی باقیات نہ ملتیں اور پانچ دن مارے مارے پھرتے ، آپ ایک ، ایک آنکھ ، ایک ناک ، ایک ہڈی ، کسی چیز کو ترس جاتے کہ کہیں مل جائے ، آپ اس کو دفنا کر سکون مل جائے تو کیا ہوتا ؟

تو آپ کیا کرتے ؟ خاتون نے ویڈیو میں روتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک باپ پچھلے پانچ دن سے اپنے دو بچوں کو ڈھونڈ رہا ہے ، کوئی ایک ڈیپارٹمنٹ ، کوئی ایک بندہ نہیں جو مدد کر سکے ، وزیراعظم آپ کدھر بیٹھے ہیں؟ کوئی کام نہیں آرہا ، پلیز میرے بچوں کی باقیات ہی دلا دیں آپ بیٹھے ہیں ؟ آپ سے سوال ہو گا، آپ سے حساب ہو گا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر