جو لوگ آئی سی یو میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانیکی کوشش کر سکتے ہیںان کیلئے میاں صاحب کی گھر کی خواتین ، بچیوں سمیت تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟مریم نوازکا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان

لاہور،اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ میرے والد کی تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا کہ جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں ان کے لئے میاں صاحب کی گھر کی خواتین/بچیوں سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟، اگر یہ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟۔دوسری جانب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہل خانہ کے ساتھ منظر عام پر آنے والی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی تصویر ہمارے نظام کا منہ چڑارہی ہے۔ وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ بھی لکھا کہ تصویریں بتاتی ہیں کہ آخر عوام احتساب کے نظام پر کتنا اعتماد کر سکتے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر