اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، این ڈی ایم اے کی تفصیلات

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات پیش کر دی گئیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔پیر کو ترجمان نے بتایاکہ بلوچستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 10، پنجاب میں 4 اور سندھ میں 7 اضلاع متاثر ہوئے ۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق کل 1128 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا

سروے ہوا۔ ترجمان کے مطابق 4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا، بلوچستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 1000ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اب تک پورے ملک میں 4لاکھ 97 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ ‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر