کرونا وائرس میں تشویشناک اضافہ ، وفاقی حکومت کا لاک ڈائون سخت کرنےکے فیصلے پر غور شروع

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مند نظر رکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کرنے پر غور شروع کر دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال پر اجلاس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے پر غور کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرانے کی تلقین کی جائے گی۔ذرائع کےمطابق چاروں صوبوں کی سیاسی قیادت عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کرے گی اگرعملدرآمد نہ کیا گیا تو لاک ڈاؤن سخت کیا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر