عدالتی عملے کی غلطی سے اکرم درانی کو بڑا ریلیف مل گیا

پاکستان

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی چار انکوائریز میں اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 22 جون تک توسیع کر دی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی اکرم درانی کے وکیل کامران مرتضی عدالت کے روبرو پیش ہوئے دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کسی اور بنچ میں لگنا تھا غلطی سے دوبارہ اس بنچ میں لگ گیا اس موقع پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ ویسے بھی جو آپ نے کیا ہے اس کےبعد یہ بینچ کیسے یہ کیس سن سکتا ہے عدالت نے کیس دوسرے بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی کیس کی مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کردی گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر