اپنی بیویوں کے نام پر امدادی رقم وصول 28 سرکاری ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز کے نام سامنے آگئے

پاکستان

مظفر گڑھ (این این آئی)ضلع مظفرگڑھ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم وصول کرنے والے 28 سرکاری ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز کے نام سامنے آگئے، 18 اور17 گریڈ کے اساتذہ اپنی بیویوں کے نام پر امدادی رقم وصول کرتے رہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز ایلیمنٹری ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم مظفرگڑھ کو 28 ایسے سرکاری ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کی فہرست فراہم کی ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امدادی رقم وصو ل کرتے رہے۔فہرست میں 17 اور 18 گریڈ کے اساتذہ بھی شامل ہیں جو اپنی بیویوں کے نام پر امدادی رقم وصول کرتے تھے۔اساتذہ کے ناموں کیفہرست ملنے کے بعد محکمہ تعلیم مظفرگڑھ نے تحقیقات شروع کردی ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق امدادی رقم حاصل کرنے والے اساتذہ کے ڈیٹا کی تصدیق کی جارہی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر