دفاتر میں ماسک نہ پہننے والے ملازمین کو کتنا جرمانہ کیا جائیگا؟اعلان کردیا گیا

پاکستان

لاہور( این این آئی)کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پی ایچ اے کے ملازمین کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے پی ایچ اے کے تمام دفاتر میں فیس ماسک پہننے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور مظفر خان نے کہا ہے کہ دفاتر میں ماسک نہ پہننے والے ملازمین کو 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ پی ایچ اے کے دفاتر میں آنے والے سائلین اور درخواست گزاروں کیلئے بھی فیس ماسک پہنا لازم ہوگا۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے مزید کہا کہحفاظتی تدابیر اور صاف ستھرے ماحول سے ہی کورونا وبا سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنایا جا سکتا۔ ‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر