اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق شیری رحمان کا بیان ، زلفی بخاری سے بھی نہ رہا گیا، شدید ردعمل سامنے آگیا

پاکستان

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستا نیز زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق شیری رحمان کا بیان مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا سیاسی مقاصد کیلئے مشکل حالات سے دوچار تارکین وطن کو بدنام نہ کیا جائے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا کیسز صرف 6 فیصد ہیں، غلط معلومات پہلے ہی آپ کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق حکومتی پالیسیپر تنقید کی تھی، انہوں نے 21 فیصد کیسز کی وجہ اوورسیز پاکستانیوں کی وطن واپسی کو قرار دیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر