سنتھیا رچی کے پاسپورٹ اور سفری ریکارڈ کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کے پاسپورٹ کی نقل اورپاکستان آنے کا سفری ریکارڈ منظر عام پر آگیا ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی دو مختلف پاسپورٹس پر 52 دفعہ پاکستانیں آئیں۔ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی کا پہلا پاسپورٹ 9 دسمبر 2008 کو جاری ہوا جب کہ امریکی حکام نے سنتھیا رچی کا آخری پاسپورٹ 18 جولائی 2018 کو جاری کیا۔ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی پاکستان میں پہلی بار 9 نومبر 2009 کو آئیں، صرف 3 دن قیام کے بعد 12 نومبر کو کراچی سے ہی واپسروانہ ہوگئیں۔سنتھیا رچی کے پاسپورٹ پر موجود معلومات کے مطابق پاسپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی امریکی ریاست لوئیزیانہ میں 22 اپریل 1976 کو پیدا ہوئیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر