احسن اقبال سے نیب نے حساب مانگا تو نیب بْرا ہوگیا ،شہباز گل کا ردعمل

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ احسن اقبال سے نیب نے حساب مانگا تو نیب بْرا ہوگیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ اور آپ کے بھائی مبینہ طور پر کھجور کا ایک ایک درخت ایک لاکھ روپے میں بیچتے رہے، احسن اقبال صاحب آج نیب برا ہوگیا کہ اس نے آپ سے آپ کہ اعمال کا حساب مانگا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اگر عمران خان کے کہنے پر کارروائی ہوئی تو آپ باہر کیسے آئے؟ آپ آج بھی جسٹس قیوم کو ڈھونڈ رہے ہیں

کہ آپ کے فون پر فیصلے دیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو اب اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، عمران خان آپ لوگوں کو این آر او نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کرلیں۔شہباز گِل نے کہا کہ کورونا کے پیچھے کمپیوٹر پر ماسک لگا کہ آپ چھپتے ہیں، عمران خان تو میدان میں عوام کی خدمت میں ہیں، آپ کی طرح چھپے نہیں۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر