بیرون ملک سے آئے 200افراد قرنطینہ سے فرار ،حیران کن انکشاف

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چمن بارڈر کے قرنطینہ کیمپ سے دو سو افراد بغیر ٹیسٹ کرائے فرار ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق افغانستان سے آنے والے مسافر بیمار خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال لے جانا چاہتے تھے۔ قرنطینہ کے سٹاف نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور گیٹ توڑ کر بھاگ نکلے۔ فرار ہونے والوں میں خواتین بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں۔فرار ہونے والے افراد کو ہفتے کے روز چمن بارڈر کے قرنطینہ کیمپ منتقل کیا گیا تھا اور ان کے کرونا ٹیسٹ کرانے کے لیے نمونے بھی حاصل نہیں کیے گئے

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر