والد کا کورونا ٹیسٹ نیب پیشی کے بعد مثبت آیا،شہباز شریف کو کچھ ہوا تو جاوید اقبال، عمران خان، شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے ،سلیمان شہبازکا اعلان
جمعرات
11
جون
2020
| 17:11
لاہور ( آن لائن )والد کا کورونا ٹیسٹ نیب میں پیش ہونے کے بعد مثبت آیا، سلیمان شہباز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ نیب میں پیش ہونے کے بعد مثبت آیا ہے۔
شہباز شریف نیب میں پیشی کے علاوہ گھر سے باہر نہیں نکلے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو ہمارا خاندان جاوید اقبال، عمران خان، شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ درج کرائے گا۔سلیمان شہباز نے مزید کہا کہ ہم نے نیب کو سوالنامہ یا اسکائپ کے ذریعے پیشہونے کا کہا تھا لیکن انہوں نے منع کردیا۔واضح رہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔
