موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ لاحق خطرات سے بچائو،ماہرین نے انتباہ جاری کر دیا

پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرات میں اضافے کے باعث مستقبل میں پاکستان کے شدید متاثر ہونے کے خدشات ہیں ۔ عالمی سطح پر آب و ہوا کے جدید ماڈل (سی ایم آئی پی 6)کی تازہ ترین تحقیقات رپورٹ کے مطابق پاکستان اگلے 50سے 80سالوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہو سکتا ہے ۔ سعودی عرب کی شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے پروفیسر اور موسمیاتی تبدیلی کے محقق ڈاکٹر منصور المازروی نے تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان کو آبادی ، معیشت ، آبی وسائل

، زراعت اور قدرتی ماحولیاتی نظام کو لاحق خطرات سے بچنے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے یونیورسٹی میں سپر کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے عالمی موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق کی ہے جس کے مطابق پاکستان مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے ۔ ڈاکٹر منصور نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے سالانہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے پاکستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدید لہریں اور خیبر پختونخواہ سمیت شالی علاقہ جات میں بارشوں میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر