پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ،تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ سال 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرض لیکر ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ حاصل کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ حاصل کیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ایک سال میں حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا بیرونی قرضہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔ دو سال میں مجموعی طور پر پی ٹیآئی حکومت نے 29 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا اور دو سال میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیاگیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر