پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے نہ کتابوں سے فواد چوہدری کے بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے اور نہ کتابوں سے۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ

اس وقت پارلیمان خصوصاً پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر ممبر روزانہ نئی تحریک لے کر آتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بتایا جاتا ہے اگریہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے، یہ خطرناک رویہ ہے اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اسلامکو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے اور نہ کتابوں سے، ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر