نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے سپوت سرور شہید کی آج 72 ویں برسی، پڑھئے انکی بہادری کی داستان

پاکستان

لاہور( این این آئی )نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے سپوت کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کی72 ویں برسی آج ( پیر) 27 جولائی کو منائی جائے گی ۔راجہ محمد سرور10 نومبر1910 کو سنگھوری ضلع راولپنڈی میں پید اہوئے ۔

ان کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے ۔راجہ محمد سرور شہید نے15 اپریل1929 کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی اور1944 میں آرمی انجینئر کورمیں چلے اور1946 کو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے ۔ 1947میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔27 جولائی1948 کو اوڑی سیکٹرپر دشمن کے حملے کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں پر حملہ کر کے انہیں تباہ کیا اور سینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیا، انہیں پاکستان کا پہلا نشان حیدر اعزاز عطا کیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر