10 روپے میں روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں نانبائیوں نے 150 گرام روٹی15 روپے میں فروخت کرنا شروع کردی

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی 85 کلو کی بوری 5600 میں مل رہی ہے

جب کہ چار ماہ پہلے 85 کلو آٹے کی بوری 4200 میں ملتی تھی۔ تندور مالکان کا کہنا تھا کہ 10 روپے میں روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اس لیے 150 گرام کی روٹی کی 10 کے بجائے 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہےجس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہدایات کے باوجود مہنگا آٹا فروخت ہو رہاہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر