سعيد غنی کی چالاکی پکڑی گئی، سماء ٹی وی کے نام سے جعلی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، صوبائی وزیرنے کراچی میں اپنی حکومت کی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے کیا دو نمبری دکھائی؟‎جانئے

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزير تعليم سعيد غنی کی دو نمبری پکڑی گئی، بارشوں کے دوران سندھ حکومت کی نا اہلی چھپانے کے لیے سماء ٹی وی کے نام سے جھوٹی ويڈيو سوشل بناکر ميڈيا پر شیئر کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعيد غنی نے ٹویٹر پر 4 بجے کی سماء ہيڈلائنز کو ايڈیٹ کرکے شيئر کيا اور اس فوٹیج میں جو مواد دکھایا گیا وہ سماء نے

نشر ہی نہیں کیا تھا۔سعید غنی کی اس جعلی ویڈیو کے جواب میں سماء نے اصل ویڈیو شیئر کردی اور اسکا موازنہ سعید غنی کی جعلی ویڈیو سے شیئر کردیا،سعید غنی نے سماء ٹی وی کی ہیڈ لائن کو ایڈٹ کرکے یہ بتانے کی کوشش کی کہ سماء جو ویڈیو چلارہا ہے جو ویڈیوز پرانی اور کسی اور ملک کی ہیں۔دلچسپ بات یہ کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے وزير کی جھوٹی ويڈيو کو ری ٹویٹ کردیا۔

سعید غنی کی جاری کردہ ویڈیو

 

سما نیوز کی  جاری کردہ ویڈیو

 

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر