پی آئی اے کیبن کریو کو اب پرواز سے قبل نشہ آور ٹیسٹ کرانا ہوگا نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے کیبن کریو کیلئے پرواز سے پہلے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیبن کریو کیلئے سانس کا معائنہ لازم قرار دیا گیا ہے جس کے تحت اندرون و بیرون ملک تمام پروازوں پر تعینات کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ٹیسٹ کا مقصد کریو میں الکوحل اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام ہے، کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفنگ رومز میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔پی آئی اے

انتظامیہ کے مطابق عالمی فلائٹ سیفٹی قواعد و ضوابط اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن رولز کے تناظر میں پی آئی اے کی جانب سے یہ اقدام سامنے آیا ہے۔پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کے لیے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر