بارش قدرتی آفت بن جاتی ہے جبکہ عمران خان قوم پر مسلط شدہ آفت ہے ، سابق ڈپٹی سپیکر کی کھل کر تنقید

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بارش قدرتی آفت بن جاتی ہے جبکہ عمران خان قوم پر مسلط شدہ آفت ہے ۔ ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ کراچی میں بارش کے نقصان کا ازالہ گھنٹوں میں ہو چکا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی پھیلائی تباہی کا ازالہ برسوں تک ناممکن ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں کورونا ٹیسٹنگ کو غیر فعال کیا گیا ہے ، اگر لاک ڈائون غلط تھا تو پنجاب بھر میں آج لاک ڈائون کیوں ہے ،۔ انہوںنےکہاکہ سات سال گذر گئے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ھسپتال نہیں بنا ، خیبر پختون خوا کے لوگ سندھ میں مفت علاج کیلیئے جاتے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر