حبیب جان بلوچ ایک اور کیس میں اشتہاری قرار

پاکستان

کراچی(این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے حبیب جان بلوچ کو ایک اور کیس میں اشتہاری قرار دیدیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیس کے تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان پولیس مقابلوں اور گینگ وار کی لڑائی میں مارے جاچکے ہیں اور مارے جانے والے ملزمان میں ظفر بلوچ، شیراز کامریڈ ،جبار جھینگو، فرحان موٹا،غفار نیازی اور راشد بنگالی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق

کیس میں تین مفرور ملزمان حبیب جان بلوچ ،اقبال احمد اور جمشید سنارا تاحال گرفتار نہیں ہو سکے لہٰذا ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے ایک اور کیس میں حبیب جان بلوچ سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مفرور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر