نیب کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

پاکستان

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیور و ( نیب ) لاہور نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ مالی کرپشن پر کارروائی کرتے ہوئے اہم ملزم کو گرفتارکرلیا۔ لینڈ ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل کرتے ہوئے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں ملزم رفاقت علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم رفاقت علی نے ریونیو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے موضع سادھوکی اور ماڈل ٹائون کے علاقہ میں اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال زمین شریک ملزمان کے نام منتقل کروائی۔ ملزم رفاقت علی نے 2002 سے 2008 کے دوران 850 کنال سے زائد زمین من پسند افراد کو منتقل کی۔ ملزمان نے آپس

کی ملی بھگت سے 83 کنال زمین غیرقانونی طور پر فروخت کی۔ریونیو حکام کی ملی بھگت سے پنجاب کوآپریٹو بینک کی 135 کنال زمین بھی ملزمان نے ملی بھگت سے فروخت کی۔غیرقانونی طور پر حاصل رقوم سے ملزم رفاقت علی نے اپنے اور اہل خانہ کے نام کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنائیں جنکے مبینہ شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر