وزیر اعظم سے زلفی بخاری کی ملاقات ،وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وبا میں بیرون ملک متاثر پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ملاقات کی جس میں وزارت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر اعظم کو دورہ متحدہ عرب امارات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں بیرون ملک پاکستانی لیبر کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارااثاثہ ہیں،کرونا وبا میں بیرون ملک متاثر پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر