پہلے شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار تھا اب صحتیاب ہوگئے ہیں تو ہمارے انقلاب کو لیڈ کریں گے،بلاول بھٹو زرداری نے جب یہ کہا تو شہباز شریف نے مسکراتے ذمہ داری کسے سونپنے کا کہا جس پر ماحول قہقوں سے گونج گیا

پاکستان

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران خوشگوار موڈ میںنظر آئے ۔ جب ایک صحافی نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت سے متعلق سوال کیا

تو شہباز شریف نے کہاکہ آپ نے کب چھاپہ ڈلواناہے جس پر وہاں موجودہ رہنمائوں سمیت صحافیوں نے قہقہ لگایا ۔ جب بلاو ل بھٹو سے صحافی نے مسلم لیگ (ن) سے فاصلہ ہونے کا سوال کیا تو بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار تھا اب صحتیاب ہوگئے ہیں توہمارے انقلاب کو لیڈ کریں گے جس پر شہباز شریف نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ میں یہ ذمہ داری جوان کندھوں پر ڈالوں گا ، شہباز شریف کر اس برجستہ جملے پر بھی قہقے بلند ہوئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر