عثمان بزدار کی سربراہی میں گڈ گورننس کونسل کا قیام مضحکہ خیز ن لیگ نے کھری کھری سنا دیں

پاکستان

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی سربراہی میں گڈ گورننس کونسل کا قیام مضحکہ خیز ہے ،پنجاب کی گڈ گورنس کا بیڑہ غرق کرنے والے دو سال بعد گڈگورننس کونسل بنارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ بزدار صاحب پچاس گاڑیوں کے پروٹوکول اور ہیلی کاپٹر کے سیر سپاٹے کرنے سے گڈ گورنس قائم نہیں ہو سکتی۔پنجاب حکومت کے پاس عوام کو دیکھانے کیلئے صرف سبز باغ اور سہانے خواب موجود ہیں۔عثمان بزدار اور ان کے وزراکی ٹوٹل دو

سالہ کارکردگی لوٹ مار اور بھیک مانگنے پر مشتمل ہے۔آٹے اور چینی پر اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے اب گڈ گورننس کے نام پر مال بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار لاہور کی بجائے جنوبی پنجاب کے اضلاع کے سرپرائز وزٹ کریں۔جنوبی پنجاب کے لوگ آج بھی عثمان بزدار کی راہ دیکھ رہے ہیں۔عمران خان نے جنوبی پنجاب کے عوام کو الگ صوبہ دینے کی بجائے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام صرف شاہ محمود قریشی اور عثمان بزدار کو خوش کرنے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔عمران صاحب جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کریں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر