ملک بھرمیں ایک کروڑ 33 لاکھ21 ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ، احساس ایمر جنسی کیش کی تفصیل جاری

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کر دی گئی ،اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 33 لاکھ21 ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق مستحق افراد میں 161 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے ،سندھ میں 40 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،سندھ میں 48 ارب 84 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے،پنجاب میں 59 لاکھ 91 ہزارسے زائدافراد میں رقم تقسیم کی گئی،پنجاب میں 72 ارب 48 کروڑروپیتقسیم کئے گئے،خیبرپختونخوامیں

22 لاکھ 41 ہزارسے زائدافراد میں رقم تقسیم کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 27 ارب 20 کروڑ روپے سے زائدتقسیم کئے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں 6 لاکھ 56 ہزارسیزائدافراد میں رقم تقسیم کی گئی،بلوچستان میں 7ارب 96 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے،گلگت بلتستان میں 96 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،گلگت بلتستان میں 1 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے،آزادکشمیر میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،آزاد کشمیر میں 2 ارب 65 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے،اسلام آباد میں 67 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی،اسلام آباد میں 81 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر