واپڈا کاکروڑپتی میٹرریڈرگرفتار، ایف آئی اے ٹیم جب پکڑنے کیلئے پہنچی تو ایسا کیا ہوا کہ پولیس کی مدد لینا پڑ گئی؟

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واپڈا کا میٹرریڈر کروڑ پتی نکلا، ملزم کی کروڑوں روپے کی املاک اور بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق

رحیم یار خان میں ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر کروڑوں کی جائیداد کے مالک واپڈا کے میٹر ریڈر ملزم طالب حسین کو گرفتار کرلیا،ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ واپڈا یونین نے ایف آئی اے ٹیم کو یرغمال بناکر دفتر میں بندکردیا جس پرایف آئی اے کو مقامی پولیس کی مدد لینا پڑی۔پولیس نے دفتر کا گھیراؤ کرلیا اور آخر کار پولیس نے ملزم طالبکو گرفتار کر کے ملتان منتقل کردیا۔ایف آئی اے ٹیم کو زدوکوب اور سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر