اپوزیشن والے جتنے مرضی جتن کرلیں این آر او نہیں ملے گا ، زرتاج گل نے دو ٹوک اعلان کردیا

پاکستان

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے جو جتن کر لیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، ہم احتساب کے وعدے کرکے حکومت میں آئے ہیں کوئی رعایت نہیں دے سکتے، نظام میں جو بھی کمزوریاں ہیں ان پر کام کر رہے ہیں۔ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت بنی ہے (ن) لیگی اور پیپلز پارٹی والے منتیں کرکے، ڈھکوسلے کرکے، شور مچا کر ، کہانیاں پھیلا کر اور ایف اے ٹی ایف بل کے

خلاف ووٹ ڈال کر ہم سے این آر او کی بھیک مانگتے رہے ہیں لیکن ان کی بلیک میلنگ ناکام ہوئی۔زرتاج گل نے کہا کہ اپوزیشن والے جو جتن کر لیں، اسمبلی سے واک آئوٹ، ہنگامہ آرائی، بلکہ الٹا بھی لٹک جائیں، انہیں این آر او نہیں ملے گا، ہم احتساب کے وعدے کرکے حکومت میں آئے ہیں اور کوئی رعایت نہیں دے سکتے۔ اس ضمن میں نظام میں جو بھی کمزوریاں ہیں ان پر کام کر رہے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر