لوئر دیر میں انتہائی افسوسناک واقعہ جنگل کا تنازعہ10 افراد کی زندگیاں نگل گیا

پاکستان

دیر لوئر( آن لائن ) دیر لوئر کے نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او دیر لوئر میاں نصیب جان کے مطابق

نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہواقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات شر و ع کردی گئی ہیں ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر