ماتحت عدلیہ کے ججوں اور قانونی افسران کے یوٹیلیٹی الائونس میں حیران کن حد تک اضافہ

پاکستان

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں کے ججوں اور قانونی افسران کے یوٹیلیٹی الائونس میں 100 سے 200 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اس اضافے کا اطلاق ماتحت عدلیہ کے گریڈ ایک سے گریڈ 20تک کے افسران پر ہوگا۔

پنجاب حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد یوٹیلیٹی الائونس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق کم از کم اضافہ 3 ہزار اور زیادہ سے زیادہ اضافہ 15 ہزار تک کیا گیا ہے عیدالاضحی کے موقع پر یوٹیلیٹی الائونس میں اضافہ کے نوٹیفکیشن کے اجراء بعد ماتحت عدلیہ کےقانونی افسران نے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر