پنجاب میں24گھنٹوں کے اندر گڈ گورننس 14 رکنی کمیٹی قائم

پاکستان

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں گڈ گورننس کو رائج کرنے اور اس سلسلے میں درپیش پریشانی کو دور کرنے کے لئے ایک 14رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جو صوبائی کابینہ میں شامل وزرا سے ان کی مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرے گی اور رپورٹ تیار کر کے . وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 14 رکنی کمیٹی کو وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کے لئے صوبے کی بیوروکریسی کو ساتھ ملانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی سےوہ طریقہ کار طلب کرلیا ہے۔ جس کے تحت 24 گھنٹوں میں صوبے میں گڈ گورننس قائم کردیا جائے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر