کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے، ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے، علی زیدی کا دبنگ اعلان

پاکستان

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔وزیرِ بحری امور علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی والوں کے لیے ریلیف اور اچھی خبر ہے، وزیراعظم عمران خان کے دل میں کراچی کے لیے خاص جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے بروقت اقدام سے میں کراچی والوں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہیاور ان کی ہرممکن

حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔وزیر اعظم نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاک فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی کے آپریشن میں حصہ لیں۔ ۔۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر