لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس طلاق نامہ بھی مسترد، عدالت نے تہلکہ خیز حکم جاری کردیا

پاکستان

راولپنڈی(این این آئی)عدالت نے لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس میں دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلاق نامہ بھی مسترد کردیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کی لڑکی سے شادی اسکینڈل کی سماعت ہوئی،

ہائی کورٹ نے مبینہ دلہا علی آکاش اور دلہن کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کیا۔دلہا کے وکیل نے کہا کہ وہ علی آکاش بیمار ہے اس لیے نہیں آسکا۔ ہائی کورٹ نے مبینہ دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن لاہور کو دلہا کو گرفتار کرکے کل بدھ کو 5 اگست پیشکرنیکا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ بدھ کو دلہا پیش نہ ہوا تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ عدالت نے مبینہ طلاق نامہ بھی مسترد کرتے ہوئے سماعت بدھ 5 اگست تک ملتوی کردی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر