ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز میں زبردست کمی

پاکستان

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,690 ٹیسٹ کئے گئے جن میں432 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 432 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور15 اموات ہوئیں جس کے بعد

ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار461 تک جا پہنچی جب کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 49 ہزار397 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,690 ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں 4484، پنجاب 4280، خیبرپختونخوا میں 625 ٹیسٹ کئے گئے، اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 85 اورآزاد کشمیر میں 204 ٹیسٹ کیے گیے۔کیے گیے۔ اب تک ملک بھر میں 20 لاکھ 31 ہزار 9 سو 55 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی اموات کی تعداد 5999 ہوگئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر