عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کے درمیان اہم ملاقات کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے عثمان بزدار سے گلے شکوے، وزیراعلیٰ کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی ،روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی،

اجلاس سے قبل ان کی سپیکر چیمبر میں سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات ہوئی، وفد میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی شامل تھے،فلاحی منصوبوں کی تجاویز بھی دیں ، ملاقات میں سیاسی منظر نامے، اتحادی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، ق لیگی رہنمائوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سےگلے شکوے بھی کئے اور انہیں پارٹی قیادت کے تحفظات سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے اور انہیں ساتھ لیکر چلنے کی یقین دہانی کرادی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر