وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد ،سکول کس تاریخ سے کھول دینگے؟آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان

لاہور( این این آئی )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے سکولز کھولنے کا اعلان کرے بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔

ایک بیان میں کاشف مرزا نے کہا کہ سکولز کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے لیگل سیل قائم کر دیا گیا ہے جبکہ رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس اوپیز کے تحت دیگر شعبوں کی طرح سکولز بھی کھولے جائیں، ملک بھر میں ساڑھے7 کروڑ طلبا وطالبات اپنے آئینی حقسے محروم ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھرکے تعلیمی ادارے 15 ستمبرکو ہی کھولے جائیں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر