جی پی او میں غبن کا معاملہ، 13 افسران اور اہلکار گرفتار فراڈ کرنے کیلئے کون سا طریقہ استعمال کیا؟پتہ چل گیا

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرکے جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) میں غبن کرنے والے 13 افسران اور اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرکے جنرل پوسٹ آفس میں غبن کرنے والے 13 افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان سے تقریباً 2 کروڑ روپے اور 6 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔ملزمان نے 2014 ء سے 2018 ء کے دوران تقریباً 14 کروڑ روپے کا غبن کیا، ملزمان نے جعلی دستخطوں اور دیگر طریقوں سے بھاری رقم اور

قیمتی سامان خورد برد کیا۔گرفتار ملزمان میں ایک سیاسی جماعت کا سیکٹر انچارج شاہین اقبال بھی شامل ہے، جو اس گروپ کا سرغنہ بھی بتایا جاتا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف 4 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ملزمان سے برآمد دو کروڑ روپے کی رقم جی پی او اکائونٹ میں جمع کروا دی گئی ہے اور دیگر جنرل پوسٹ آفسیز میں بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر