ٹوئٹر میں منفرد ‘ایڈٹ بٹن’ متعارف کرانے پر غور شروع

سائنس اور ٹیکنالوجی

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر نے ایک نئے فیچر پر ‘سوچ بچار’ شروع کردی ہے جس سے صارفین کو پرانے ٹوئیٹ کی توضیح کا موقع مل سکے گا۔ اس کا انکشاف ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے کیا۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عرصے سے ایک ایڈٹ بٹن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔تاکہ ٹوئیٹ میں کوئی غلطی چلی جانے پر اسے ڈیلیٹ کیے بغیر ٹھیک کرنا ممکن ہو۔ اس بارے میں جمعرات کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران بات کرتے ہوئے جیک ڈورسی نے کہا کہ ٹوئٹر میں صارفین کے لیے ایسے فیچر کے لیے غور کیا جارہا

ہے جو کسی ٹوئیٹ کے اصل مواد کو بدلے بغیر اس میں مزید معلومات یا موقف شامل کرنے کا موقع فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کچھ کسی ری ٹوئیٹ کی طرح ہوگا، ایک ری ٹوئیٹ جو کمنٹ کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں صارف اپنی بات زیادہ وضاحت سے بیان کرسکے گا۔ متعدد سیلیبرٹیز نے بھی ٹوئٹر سے ایڈٹ بٹن فیچر متعارف کرانے کا موقع دیا ہے تاکہ انہیں اپنی اصل ٹوئیٹ کی تحریر بدلنے کا موقع مل سکے۔ مگر ٹوئٹر صارفین کا ہی ایک حلقہ اس فیچر کے خلاف ہے اور اس کا موقف ہے کہ ایسا ہونے پر کوئی بہت زیادہ شیئر ہونے والے ٹوئیٹ کو ایڈٹ کرکے بدل دیا جائے گا تو اس سے لوگ الجھن کا شکار یا غلط معلومات پھیلے گی۔ ٹوئٹر کے شریک بانی کا کہنا تھا کہ ٹوئیٹ کی وضاحت کے اضافے سے اوریجنل ٹوئیٹ متاثر نہیں ہوگا اور صارف کو اپنی غلطی کی تلافی یا بات کی وضاحت کرنے کا موقع بھی مل جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر