1 ٹیرابائیٹ مائیکرو ایس ڈی کارڈز کے عہد کا آغاز

سائنس اور ٹیکنالوجی

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فونز میں ریزولوشنز بڑھنے کا مطلب ویڈیوز اور تصاویر کا زیادہ حجم ہوتا ہے مگر خوش قسمتی سے فلیش میموری کارڈ اس مشکل سے عارضی طور پر نجات دلاتے ہیں۔ مگر کیا آپ ایسا میموری کارڈ استعمال کرنا پسند کریں گے۔جس کی میموری 1 ٹیرا بائیٹ ہو ؟ جی ہاں واقعی دنیا کا سب سے زیادہ اسٹوریج رکھنے والے مائیکرو ایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے جس میں 1 ٹی بی میموری محفوظ کی جاسکتی ہے۔ ویسٹرن ڈیجیٹل کے سان ڈسک برانڈ اور مائیکرون نامی کمپنیوں نے ایک ٹی بی اسٹوریج رکھنے والے یو

ایچ ایس۔آئی مائیکرو ایس ڈی ایکس سی کارڈ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائے۔ یعنی اس سے آپ سام سنگ کے گلیکسی ایس 10 پلس کے ایک ٹی بی اسٹوریج والے فون کی میموری کو دوگنا بڑھاسکتے ہیں۔ ویسٹرن ڈیجیٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کارڈ کی پرفارمنس کو بہتر کیا اور 160MB/s ریڈ اسپیڈ رکھی ہے جبکہ مائیکرون کے کارڈ میں یہ رفتار 100MB/s ہے۔ سان ڈسک کارڈ رواں سال اپریل میں 449.99 ڈالرز میں دستیاب ہوگا جو کہ سننے میں بہت زیادہ قیمت ہے۔ حالانکہ اس کمپنی کا 512 جی بی کا کارڈ 199.99 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مائیکرون کمپنی کے کارڈ کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا مگر ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارڈ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں مسابقتی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر