زونگ4جی کے نیو ہوپ والنٹیئرز کاایس او ایس ولیج کوئٹہ کے بچوں کے ساتھ ایک دن

سائنس اور ٹیکنالوجی

اسلام آباد (پ ر )زونگ 4 جی کے نیو ہوپ والنٹیئرز نے ایس او ایس فیملی ولیج کوئٹہ کا دورہ کیا، جس میں کوئٹہ بلوچستان کے پندرہ چھوٹے دیہات اور 4عدد یوتھ ہومز شامل ہیں۔ رضاکاروں نے معاشرے کے پسماندہ بچوں کے ساتھ ایک دن گزارا۔ 125 سے زائد بچوں پر مشتمل ، ایس او ایس چلڈرنز ولیج کوئٹہ ایک انوکھی سہولت ہے جو معاشرتی طور پر بے گھر ہونے والے بچوں کو سیکھنےاور نگہداشت کے پروگرام کے ذریعے زندگی میں ایک اور موقع فراہم کرتی ہے۔ زونگ 4 جی کے نیو ہوپ والنٹیئرز کے ایس او ایس ولیج کے

دورے کا مقصد بچوں میں آئوٹ ڈورسرگرمیوں جیسے فٹ بال اور دیگر کھیلوں میں بچوں کے ساتھ شمولیت کرنا اور بچوں کے اندر مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ بچوں کے لئے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا اور بچے اس سے خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔ مزید یہ کہ ایک ملی نغموں کا مقابلہ بھی ہوا ، اور بہترین گلوکاروں کو تحائف بھی دیئے گئے۔ رضاکاروں نے دن کا اختتام تحائف کی تقسیم کے ساتھ کیا اور ایس او ایس ویلج کے رہائشیوں کے ساتھ کھانا کھایا۔زونگ 4 جی کے ترجمان نے اس دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ، “زونگ 4G ہم جن ممالک میں کام کرتے ہیں ان کو واپس دینے پہ پختہ یقین رکھتے ہیں۔ ایس او ایس کوئٹہ کا ہمارا دورہ معاشرے کے پسماندہ طبقات سے وابستگی کا ثبوت ہے۔ ہمیں واقعی خوشی ہے کہ ان چھوٹے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آئیں اور ہم کسی طرح ان کی زندگی کا حصہ بننے پر دلی مسرت ہے۔ ہم ملک کے پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کی امداد کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے اور ان کم عمر بچوں کی زندگی پر دیرپا اور مثبت اثرات پیدا کرنے کی امید کرتے ہیں۔زونگ 4 جی مستقل طور پر ملک میں سماجی ذمہ دار یوں کی جانب اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہے اور معاشرتی اسباب میں مشغول رہنا چاہتی ہے جو بہت سی زندگیوں کو تبدیل کرنے اور اس کے اثرات مرتب کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ ایس او ایس ویلج کوئٹہ کی انتظامیہ نے ایس او ایس بچوں کے ساتھ وقت گزارنے پر زونگ 4جی کا شکریہ ادا کیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر