پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ،جانتے ہیں خرابی کی وجہ کیابنی؟

سائنس اور ٹیکنالوجی

اسلام آباد(آن لائن) زیر سمندر انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں آئی خرابی کو ٹھیک کیے جانے کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) خرم علی مہران نے کہا ہے کہ زیرسمندر 2 فائبر اپٹک کیبلز میں فالٹ ٹھیک کرلیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔گزشتہ روز انٹرنیشنلسب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس بری طرح سے متاثر ہوئی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات

کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خرابی پر پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ سب میرین کا فالٹ جلد دور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور امید ہے خرابی پر جلد قابو پالیا جائے گا جس کے بعد صارفین بلاتعطل انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر