سائنسدانوں نے نئی سمارٹ جلد تیار کرلی، حیرت انگیز خصوصیات

سائنس اور ٹیکنالوجی

سنگاپور سٹی(این این آئی)سائنسدانوں نے فلم اسٹار وارز سے متاثر ہو کر ایسی مصنوعی اسمارٹ جلد تیار کی ہے جو چھونے پر کسی شے کی ساخت اور بناوٹ کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سنگاپور کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت اور 100 ننھے منے سینسرز کے ذریعے یہ ڈیوائس تیار کی ہے۔ اس کا سائز ایک مربع سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہے اور یہ انسان کے اعصابی نظام سے زیادہ تیز رفتار ہے۔یہ بریل لیٹرز کی پہچان سمیت 30 کے قریب اشیا کو چھو کر ان کے بارے میں بتا سکتی ہے۔ اس کی درستی کی شرح90 فیصد سے زائد ہے۔ ماہرین اب اس جلد کے ذریعے مصنوعی ہاتھ اور انگلیاں تیار کررہے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر