انتہائی شرمناک کردار سے ہدایت کار کرن جوہر کی فلموں میں دوبارہ انٹری

شوبز

ممبئی  بالی ووڈ کی رومانوی فلموں کے خالق کرن جوہر اور ہیروئنوں سے محبت کی پینگیں لڑانے والے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ہم جنس پرستوں کے روپ میں سامنے آنے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار انوراگ کشیپ کی زیر تکمیل فلم ’’بمبئے ویلوٹ‘‘ کی کہانی جانی بلراج نامی باکسر اور ایک گلوکارہ روزی کے گرد گھومتی ہے، فلم میں جہاں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور روینہ ٹنڈن جیسے بڑے ستارے جلوہ گر ہورہے ہیں وہیں ہدایت کار کرن جوہر ایک ایسے رنگین مزاج اور حاضر جواب شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جو اثر و رسوخ کا حامل ہونے کے علاوہ ہم جنس پرست بھی ہے۔ بمبئے ویلوٹ میں ایسے مناظر بھی ہیں جن میں رنبیر کپور اور کرن جوہر ہم جنس پرستی میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ بمبئے ویلوٹ کو بھارتی اور دیگر ممالک کے ناظرین کے لئے الگ الگ پیش کیا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر