رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈکون کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

شوبز

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں ختم‘ دونوں کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی، ساتھ ہی ان کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے مہمانوں کی تعداد کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے۔ جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی رواں برس 20 نومبر کو ہوگی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جوڑا یورپی ملک اٹلی میں شادی کرے گا۔ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں صرف 30 افراد کو مدعو کیا گیا جائے گا، جن میں دونوں خاندانکے

افراد سمیت ان کے قریبی دوست شامل ہوں گے۔اگرچہ ابھی مہمانوں کی فہرست سامنے نہیں آئی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی شادی میں بولی وڈ کی نمایاں شخصیات شامل ہوں گی۔جوڑا اٹلی میں کس جگہ شادی کرے گا، اس حوالے سے بھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی، تاہم امکان ہے کہ ان کی شادی اٹلی کی معروف سیاحتی جھیل کومو کے قریب ہوگی۔ساتھ ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنی شادی کی ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کرے گا، تاہم یہ تقریب کہاں ہوگی، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر