سمجھ نہیں آتی لوگ دوسروں کیخلاف سازشوں کیلئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں : میرا

شوبز

لاہور(این این آئی) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ویسے لوگوں کے پاس ایک دوسرے کیلئے وقت نہیں ہوتا لیکن سمجھ نہیں آتی لوگ سازشوں کے لئے کیسے وقت نکا ل لیتے ہیں، موجودہ دور میں دوست اور دشمن کو پہچاننا مشکل کام ہے ، مخلص دوست ملنا خدا کا بڑا انعام ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آئے روز میرے بارے میں کوئی نہ کوئی افسانہ کھڑا کر دیا جاتا ہے۔اور مجھے اس کا پتہ تک نہیں ہوتا۔میں ایسے لوگوں کیلئے صرف ہداف کی ہی دعا کر سکتی ہوں۔ جو لوگ صرف سازشیں کرتے

ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ ایسے منفی اقدامات پر توانائیاں صرف کرنے کی بجائے اپنے لئے محنت کریں۔میر انے کہا کہ میں ہمیشہ سنجیدگی سے فیصلے کرتی ہوں لیکن بعض لوگ میرے بارے میں اس کے برعکس سوچتے ہیں جو قطعی غلط ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر